سیکورٹی فورسز نے افغانستان میں گھس کر بروالو کلے چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا،طالبان بھاگ گئے

سیکورٹی فورسز نے افغانستان میں گھس کر بروالو کلے چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا،طالبان بھاگ گئے

  پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروالو کلے چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا جبکہ افغان طالبان وہاں سے بھاگ گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا اور دشمن  کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

    سیکورٹی جوان کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران کچھ طالبان مارے گئے جبکہ باقی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے افغانستان کی حدود میں داخل ہو کر مذکورہ چیک پوسٹ پر قبضہ کیا، کارروائی کے بعد علاقے میں صورتحال فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :روایتی جنگ میں افغانستان کا پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ

  بروالو کلے چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے  دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا کچھ طالبان کو جہنم واصل کردیا گیا جبکہ کچھ طالبان دم دبا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے

چیک پوسٹ مکمل طور پر سکیورٹی فورسز کے قبضے میں آ چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طالبان کی موجودگی ختم کر دی گئی ہے اور علاقے میں فورسز کی عملداری قائم ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *