سرحدی علاقے میں ہونے والی کارروائی کے دوران جب پاکستانی سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے افغان پرچم پر کلمہ طیبہ تحریر دیکھا تو انہوں نے احتراماً پرچم کو اٹھا لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان فوج کے جوان افغانستان کی چیک پوسٹوں پر قبضے کی کارروائی میں شریک تھے۔
کارروائی کے دوران افغان طالبان کے اہلکار موقع سے فرار ہو گئے تھے اور چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، بعد ازاں جب پاکستانی جوانوں نے علاقے کا جائزہ لیا تو وہاں موجود افغان پرچم پر کلمہ طیبہ درج تھا، جسے دیکھ کر پاک فوج کے جوانوں نے احترام اور جذبہ ایمانی کے تحت پرچم کو سنبھالا اور مناسب طریقے سے محفوظ مقام پر رکھ دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک جوان نے اس موقع پر کہا کہ کاش دشمن اس مقدس کلمہ طیبہ کا حقیقی احترام سیکھ سکے اور مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی اور حملوں سے باز آ جائے