افواج پاکستان سےاظہار یکجہتی کے لیے خیبر پختونخوا کے اضلاع کوہاٹ اور کرم میں آپریشن غضب للحق کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے پاک افواج کی جانب سے جاری اپرشن غضب للحق کی حمایت میں خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں قبائلی عمائدین، معززین، علماء کرام، نوجوانوں اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شرکاء نے قومی پرچم اٹھائے ہوئے افواجِ پاکستان کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ۔
مقررین نے پاک فوج کے بروقت، مؤثر اور بھرپور ردِعمل کو سراہتے ہوئے اسے قومی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر اور فیصلہ کن اقدام قرار دیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔
ریلی کے شرکاء نے واضح کیا کہ افواج پاکستان ملک کی سالمیت، خودمختاری اور امن کے خلاف کسی بھی اندرونی اور بیرونی سازش کو نیست ونابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
اس موقع پر افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کیا گیا ۔
مزید پڑھیں: غلام خان سیکٹر میں پاک فوج کا کاری وار؛ دشمن کی اہم پوسٹ تباہ، افغان طالبان پوزیشن چھوڑ کر فرار

