پاک فوج نے زئوبا سیکٹر میں افغان طالبان کی ڈیلٹا پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

پاک فوج  نے زئوبا سیکٹر میں افغان طالبان کی ڈیلٹا پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک افواج کی جوابی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

 سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج نے زئوبا سیکٹر میں افغان طالبان کی ڈیلٹا پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی سرحدی حدود میں بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں کی گئی تاکہ دشمن عناصر کی پیش قدمی کو روکا جا سکے اور قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :غلام خان سیکٹر میں پاک فوج کا کاری وار؛ دشمن کی اہم پوسٹ تباہ، افغان طالبان پوزیشن چھوڑ کر فرار

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ اور بلا اشتعال جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر بھرپور جوابی کارروائیاں کر رہی ہیں۔  فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور منظم حکمت عملی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو درست نشانہ بنایا۔

  آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے طے شدہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور ممکنہ خطرات کا خاتمہ کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *