افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان فوج کی فیصلہ کن اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی پوسٹوں اور کیمپس کو سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران شدید نقصان پہنچا ہے۔
کارروائی جدید عسکری صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت کی گئی ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خیبر پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
کارروائی کے دوران دشمن کی پوزیشن کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مذکورہ پوسٹ مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی،سکیورٹی حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ اور بلا اشتعال جارحیت کے خلاف ہر سطح پر بھرپور جوابی کارروائی جاری رکھیں گی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کے ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور انہیں پیشہ ورانہ انداز میں نشانہ بنایا گیا ،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور دشمن کو شدید اور موثر جواب دیا جارہا ہے ۔