افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف ضلع اورکزئی کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ

افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف ضلع اورکزئی کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ

افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف کلایااورکزئی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میں عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف کلایااورکزئی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میں عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد کی شرکت ،پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

ریلی میں شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

ریلی کے شرکا کی بھارت کی ایما پر افغان طالبان کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پا کستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور قومی وقار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

مزید پڑھیں: افواج پاکستان کی بھرپور کارروائی،افغان طالبان کےکانڈکسی بیس چترال کو شدید نقصان پہنچایا،سیکیورٹی ذرائع

شرکاء کاپاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے رہنے کےعزم کا بھی اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس اجتماع کے ذریعے دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور عزم کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *