کراچی میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کومبنگ آپریشن، 20 سے زائد گرفتار

کراچی میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کومبنگ آپریشن، 20 سے زائد گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے بڑا آپریشن کیا گیا،  20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی آئی جی پی سندھ کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ٹارگیٹڈ مقامات پر سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔ بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور رہائشی مقامات کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔

آپریشن کے دوران بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی تاکہ قانونی اور غیر قانونی قیام کی صورتحال واضح ہو سکے۔ پولیس کے مطابق اس جدید طریقہ کار کے ذریعے شناختی معلومات کی فوری جانچ ممکن بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سیکٹرمیں افغانستان کی رحیم تھانہ پوسٹ کومکمل تباہ کردیا

سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا جبکہ خواتین اہلکار بھی ٹیم کا حصہ تھیں تاکہ گھروں کی تلاشی کے دوران خواتین کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ کارروائی ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کی نگرانی میں کی گئی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 20 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قانونی کاغذات اور رہائشی حیثیت کی جانچ کی جا رہی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *