کراچی: رات گئے عوام کا سمندر سڑکوں پر، فضا “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی

کراچی: رات گئے عوام کا سمندر سڑکوں پر، فضا “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی

 شہرِ قائد کے باسیوں نے ایک بار پھر مادرِ وطن کے محافظوں کے ساتھ اپنی بے لوث محبت کا ثبوت دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات “آپریشن غضب للحق” میں پاک فوج کی شاندار فتوحات اور افغان طالبان ریجیم کو دندان شکن جواب ملنے کی خبریں عام ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔

شہر کے معروف مقامات بشمول شاہراہِ فیصل، نارتھ ناظم آباد، اور کلفٹن میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں” کے فلک شگاف نعروں سے فضا کو گرما دیا۔

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر دشمن کو عبرت ناک شکست دے کر پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ریلیوں کے دوران شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کراچی کی سڑکوں پر رات گئے اس عوامی ردِعمل نے واضح کر دیا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی ان ریلیوں کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ “آپریشن غضب للحق” نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کی صلاحیت ہماری افواج بخوبی رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحدی کشیدگی: خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *