پاک فوج کی بروقت کارروائی: قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں تشکیل کی دراندازی ناکام ، متعدد دہشتگرد جہنم واصل

پاک فوج کی بروقت کارروائی: قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں تشکیل کی دراندازی ناکام ، متعدد دہشتگرد جہنم واصل

پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے،  پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں تشکیل کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدددہشتگردجہنم واصل ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق : پاکستان کیجانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب ، اہم چیک پوسٹیں تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت  پرکڑی نگرانی جاری ہے ، ادھر اعظم وارسک سیکٹرمیں افغان طالبان کی شاگاپوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور بلااشتعال جارحیت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *