پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری، میرانشاہ کے قریب افغان طالبان کا پوسٹ ٹاور انتہائی مہارت سے تباہ

پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری، میرانشاہ کے قریب افغان طالبان کا پوسٹ ٹاور انتہائی مہارت سے تباہ

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کی مؤثر اور فیصلہ کن جوابی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن عناصر کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور طاقتور جواب دے رہی ہے اور سرحدی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے میرانشاہ کے قریب افغان طالبان  کے پوسٹ ٹاور کو انتہائی مہارت سے تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کی بروقت کارروائی: قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں تشکیل کی دراندازی ناکام ، متعدد دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور بلااشتعال جارحیت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *