تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی

تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی

عوام کو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ ریلیف دیتے ہوئے مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن اوگرا نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں اس کمی کے بعد شہریوں میں جزوی خوشی دیکھی جا رہی ہے، تاہم مجموعی طور پر مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات اب بھی برقرار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، جبکہ پیٹرول کی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیرتوانائی کا بڑا بیان

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی، تاہم شہریوں کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ ڈیزل سستا ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہیں کی گئی، اور پیٹرول کی قیمت بھی مزید کم ہونی چاہیے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 12 فیصد سے زائد کمی کے بعد یہ 86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا، جبکہ امریکی خام تیل میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *