پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیرتوانائی کا بڑا بیان

پٹرول  اور ڈیزل کی قیمتوں  میں کمی سے متعلق وزیرتوانائی کا بڑا بیان

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اشارہ دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں اویس لغاری نے لکھا کہ “اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھرپور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بنا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو کمرشل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، اور ان شاء اللہ ان کوششوں کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی۔

علاوہ ازیں اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی کی دستیابی سے ملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں، جس کا اثر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ وزیر توانائی کا یہ بیان عوام کے لیے ایک خوشخبری کی صورت میں آیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *