بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور امیر ناصر زادہ اور جوہری سائنسدان اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیلی حملوں کے دوران پیش آیا ایران اسرائیل جنگ نے پورے خطے میں شدید کشیدگی کو جنم دیا ہے،اطلاعات کے مطابق حملے حساس عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں اعلیٰ سطحی شخصیات بھی زد میں آ گئیں۔ محمد پاکپور پاسداران انقلاب کی اہم قیادت میں شمار ہوتے تھے اور انہیں ملکی دفاعی حکمت عملی میں مرکزی کردار حاصل تھا۔
دوسری جانب امیر ناصر زادہ بطور وزیر دفاع قومی سلامتی کے معاملات میں کلیدی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے،تاحال ایران کی حکومت کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپو جاں بحق ہو گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اطلاع اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے فراہم کی ہے، تاہم تاحال اس دعوے کی باضابطہ سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد خطے میں صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں پاسداران انقلاب گارڈز کے کئی سینئر کمانڈرز اور سیاسی شخصیات بھی جاں بحق ہوئیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں شہری شہید ہوگئے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں ،اسرائیل کے ایران کے متعدد شہروں پر فضائی حملے تہران ،سمیت دیگر شہرنشانہ بنے ،فوجی تنصیبات بھی نشانہ بھی بنیں۔
دوسری جانب ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کو “آپریشن وعدہ صادق 4” کا نام دیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی کے تحت خطے میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں امریکی فوج اور اسرائیلی حکومت کے خلاف کی جا رہی ہیں اور میزائل و ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔