حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور عام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کل رات سے پٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

