حکومت کی جانب سے یکم مارچ 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتا ہے۔
تجاویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ 15 روزہ جائزے میں وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت 258روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔