آسٹریلیوی شہری کا ایک منفرد اعزازجس نے سب کو حیران کر دیا آجکل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے ۔ گینز ورلڈ ریکارڈ نے میں درج ہونے والے اس شخص کا نام چارلس سمیتھ ہے جسے 91 سال کی عمر میں پہلی بار دادا بننے والے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :گنیز بک ورلڈ ریکارڈز، دنیا کا منفرد اعزاز پاکستان کے محمد شاہزیب اعوان کے نام
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ریکارڈ اس وقت درج ہوا جب ان کے بیٹےایشلے سمیتھ اور بہو حانا سمیتھ کے ہاں بچی آئسلا کی پیدائش ہوئی ۔اس وقت ان کی عمر 91 سال 209دن تھی جو کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک غیر معمولی عمرسمجھی جاتی ہے۔
عام طور پر لوگ اس عمرمیں لوگ دادا بننے کی کہانیاں سنتے ہیں لیکن پہلی بار دادا بننا خود میں ایک منفرد اور حیران کن بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ واقعہ دنیا بھرمیں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ خبر اس بات کی عکاسی کرتی ہے ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ کچھ خوشگوار لحمات کبھی بھی زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں اور بعض دفعہ قدرت انسان کو ایسے حیران کن تحفے دیتی ہے جو ریکارڈ بک تک پہنچ جاتے ہیں ۔

