ایران سے تفتان کے ذریعے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان نے مل کر سینکڑوں طلبہ کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا

ایران سے تفتان کے ذریعے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان نے مل کر سینکڑوں طلبہ کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا

ایران سے تفتان کے ذریعے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان نے مل کر سینکڑوں طلبہ کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا،ایران سے طلبہ اور پاکستانی شہریوں کے انخلا کے سلسلے میں جاری کارروائی کے تحت یکم اور دو مارچ 2026 تک مجموعی طور پر 183 طلبہ تفتان سرحدی راستے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔

دو مارچ 2026 کو جاری کی گئی تازہ صورتحال کے مطابق تمام افراد کی آمد اور کوئٹہ منتقلی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا گیا ،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم اور دو مارچ تک آنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 183 ہے، جن میں 83 مرد اور 100 خواتین شامل ہیں۔ ان افراد کو ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

کوئٹہ منتقلی کی تفصیلات کے مطابق دو مارچ 2026 کو 62 طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا، جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیں۔ اسی روز مزید 121 طلبہ کی آمد عمل میں آئی، جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں۔ یوں دو مارچ کو مجموعی طور پر 183 طلبہ کی آمد اور منتقلی کی کارروائی مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

کوئٹہ پہنچنے کے بعد طلبہ کو ان کے متعلقہ صوبوں کی جانب روانہ کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے 132 طلبہ، سندھ کے 15، بلوچستان کا ایک، خیبر پختونخوا کے 22، آزاد جموں و کشمیر کے 3 جبکہ گلگت بلتستان کے 10 طلبہ اپنے اپنے علاقوں کی جانب روانہ ہوں گے۔

ایران میں زیر تعلیم ان طلبہ کا تعلق مختلف طبی جامعات سے ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق تہران میڈیکل کالج سے 50 طلبہ، اصفہان میڈیکل کالج سے 58، زنجان میڈیکل کالج سے 38 جبکہ یزد میڈیکل کالج سے 37 طلبہ شامل ہیں۔ اس طرح مختلف طبی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی واپسی کا عمل مکمل کیا گیا۔

حکام کے مطابق انخلا اور منتقلی کا یہ مرحلہ طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت مکمل کیا گیا، جس کے تحت ایران سے تفتان کے ذریعے طلبہ اور پاکستانی شہریوں کی محفوظ آمد اور بعد ازاں کوئٹہ منتقلی یقینی بنائی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *