رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہو گا۔
شام 4 بجکر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا، چاند گرہن شام 4 بجکر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، شام 5 بجکر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا، شام 6 بجکر 17 منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہو گا اور پھر رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔
اس عمل کے دوران چاند زمین کے ماحول میں سورج کی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل یا نارنجی رنگ اختیار کرے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈمون ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے، آسٹریلیا اور امریکا میں مکمل چاند گرہن واضح دیکھا جاسکے گا۔
زمین کے سائے سے چاند سرخ رنگ میں نظر آئے گا جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے، اس وقت چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔