آپریشن غضب للحق: 464 افغان طالبان ہلاک، 665 زخمی، 188چیک پوسٹیں تباہ، وفاقی وزیر عطا تارڑ نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے

آپریشن غضب للحق: 464 افغان طالبان ہلاک، 665  زخمی، 188چیک  پوسٹیں تباہ، وفاقی وزیر عطا تارڑ  نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے خلاف جاری آپریشن “غضب للحق” کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں افغان طالبان کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن “غضب للحق” کی تازہ ترین معلومات جاری کی گئی ہیں۔

ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے دوران افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اب تک 464 افغان طالبان ہلاک جبکہ 665 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 188 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 31 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانے تباہ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بڑی فضائی کارروائی، افغانستان میں بگرام ایئر بیس تباہ، نیویارک ٹائمز نے سیٹلائٹ امیجز جاری کر دیے

بیان کے مطابق افغانستان بھر میں 56 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ان اعداد و شمار کو آپریشن “غضب للحق” کی تازہ صورتحال قرار دیتے ہوئے جاری کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *