آپریشن غضب للحق ،پاک افواج نے ننگرہار میں کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے خوگانی بیس تباہ کردی

آپریشن غضب للحق ،پاک افواج نے ننگرہار میں کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے خوگانی بیس تباہ کردی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی موثر کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائیاں سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے خوگانی بیس کو نشانہ بناتے ہوئے کامیاب فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں یہ بیس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ یہ کارروائی ننگرہار میں کی گئی، جو افغانستان کے مشرقی حصے میں واقع اہم صوبہ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے،سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افواج کی کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق، دن دیہاڑے بہادر جوانوں کی پیشقدمی، افغان طالبان کی مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا

سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ آپریشن “غضب للحق” تاحال جاری ہے اور اسے اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک اس کے مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کا مقصد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنا اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے، سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *