وزیراعظم شہباز شریف کا موجودہ صورتحال پر اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا موجودہ صورتحال پر اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن قائدین کو بھی وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال اور اس کے تناظر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ مغربی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے خلاف جاری کارروائی کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن قائدین اور پارلیمانی رہنماؤں کو کل صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم ہاؤس طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا تحریک انصاف کے اہم رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ذرائع کے مطابق اپوزیشن تاحال وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس بریفنگ میں شرکت کے حوالے سے کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔ حکومتی وفد سے ملاقات کے دوران اپوزیشن قائدین نے اس معاملے پر مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

دونوں ایوانوں کے اپوزیشن قائدین کی جانب سے حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ بریفنگ پارلیمنٹ میں دی جائے۔ اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ تمام اراکین کو پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ فراہم کی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *