سرکاری و نجی ہسپتال کی جوائنٹ میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کے طبی معائنہ کرنے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ماہرینِ چشم پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے 3 مارچ کو اڈیالہ جیل میں عمران خان کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ترجمان پمز کے مطابق معائنے کے دوران عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے اور اس وقت ان کی بینائی “کافی حد تک بہتر” ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو آنکھ میں دوسرا ’اینٹی وی ای جی ایف‘ انجکشن لگایا گیا تھا، جس کے بعد مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔