بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کیخلاف کرکٹ ٹیم میدان میں اتار دی،کھلاڑیوں کا اعلان

بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کیخلاف کرکٹ ٹیم میدان میں اتار دی،کھلاڑیوں کا اعلان

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے اپنا اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں بنگلہ دیش کے تجربہ کار کھلاڑی مہدی حسن معراج ٹیم کی قیادت کریں گے۔م

نئے اسکواڈ میں کئی ابھرتے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں سومیا سرکار، سیف حسن، تنزید حسین، نجم الحسن شنتو، توحید ہریدوئے، لٹن داس، عفیف حسین، مہدالسلام، رشاد حسین اور تنویر اسلام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مستفیض الرحمن، تسکین احمد، شوریفل اسلام اور ناہید رانا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، جو ٹیم کی قوت میں اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،پاکستان کو ٹی 20ورلڈ کپ کا بڑا اعزاز ملنے کے قریب

یہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 11 سے 15 مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی اور تمام میچز شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں منعقد ہوں گے۔

سیریز کے پہلے میچ کے لیے ٹیموں کی تیاریوں اور پریکٹس سیشنز شروع ہو چکے ہیں، اور شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ یہ سیریز انتہائی دلچسپ مقابلوں کا منظر پیش کرے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت میں مہدی حسن معراج کی حکمت عملی اور ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں پاکستان کے خلاف اہم کردار ادا کریں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *