پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

دارالحکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر کمی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو حکام نے مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بعض غیر مصدقہ ذرائع سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے، تاہم متعلقہ حکام نے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

اوگرا کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔ ابھی تک کسی نئی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی فی الوقت نرخوں میں کوئی بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اس لیے ان قیمتوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صرف باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد ہی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کے مزید دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ،بڑا ریلیف ملنے کا امکان

Related Articles