پاک فضائیہ کا افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاری ضرب، شاہینوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے

پاک فضائیہ کا افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاری ضرب، شاہینوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے

پاک فضائیہ نے رات کی تاریکی میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر ایک نہایت کاری اور مہلک ضرب لگائی ہے جس نے پورے خطے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شائینوں نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاری ضرب لگائی اور افغانستان میں دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے اوربہادری کی اس بے مثال کارروائی میں قندھار کے گردونواح میں موجود دہشت گردوں کے تربیتی مراکز اور ان کی سہولت کاری کرنے والے 205 البدر اسپیشل فورسز کے مخصوص حصوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنے کی سازشیں تیار کی جا رہی تھیں۔

اس سرجیکل آپریشن کے نتیجے میں دشمن کے اسلحہ کے بڑے گودام اور اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ قندھار کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب بھی زوردار دھماکوں نے دشمن کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ پاکستان کے غیور ہوا بازوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ریاست کے خلاف سازش کرنے والے اب اپنی پناہ گاہوں میں بھی محفوظ نہیں رہے۔

اس کامیاب مشن نے جہاں سرحد پار بیٹھے دہشت گردوں کے حوصلے پست کر دیے ہیں وہیں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے کیونکہ پاک فضائیہ کے اس بروقت اور جرات مندانہ اقدام نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور مادرِ وطن کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کردیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *