تعلیمی اداروں کی بندش یا آن لائن کلاسز، وزیر تعلیم کا بڑا بیان سامنے آگیا

تعلیمی اداروں کی بندش یا آن لائن کلاسز، وزیر تعلیم  کا بڑا بیان سامنے آگیا

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی امور کو آن لائن منتقل کرنے اور تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے جاری بیان میں تعلیمی اداروں کی بندش یا آن لائن منتقلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور ان کی بندش یا آن لائن منتقلی سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

رانا سکندر حیات کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں حسبِ معمول تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بدترین ہزیمت چھپانے کیلئے افغان طالبان کی میڈیا پر پابندیاں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *