تاریخی ریکارڈ نیلامی، ٹائی ٹینک سے جڑی لائف جیکٹ نے سب کو کیاحیران

تاریخی ریکارڈ نیلامی، ٹائی ٹینک سے جڑی لائف جیکٹ نے سب کو کیاحیران

1912 کے مشہور بحری سانحے ٹائی ٹینک سے جڑی ایک نایاب لائف جیکٹ برطانیہ میں نیلام ہو کر ریکارڈ قیمت پر فروخت ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خطرناک مگر کامیاب کاروبار، چینی خاتون نے 60 ہزار سانپ پال لیے

برطانوی آکشن ہاؤس کے مطابق ٹائی ٹینک کے حادثے میں بچ جانے والی خاتون مسافر لورا میبل کی لائف جیکٹ 9 لاکھ 4 ہزار 500 امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی، جو پاکستانی کرنسی میں 25 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔یہ قیمت نیلامی سے پہلے لگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ رہی جن میں اس کی مالیت 3 لاکھ 39 ہزار سے 4 لاکھ 74 ہزار ڈالر کے درمیان بتائی گئی تھی۔

لورا میبل ٹائی ٹینک کے فرسٹ کلاس کیبن میں سفر کر رہی تھیں اور حادثے کے وقت لائف بوٹ نمبر 1 کے ذریعے محفوظ رہنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ اس لائف جیکٹ پر ان کے اور دیگر زندہ بچ جانے والے افراد کے دستخط بھی موجود ہیں جس نے اسے تاریخی طور پر اور بھی اہم بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کا سب سے عمر رسیدہ خرگوش، ہربی نے نیا ریکارڈ بنا دیا

یاد رہے کہ ٹائی ٹینک اپریل 1912 میں اپنے پہلے ہی سفر کے دوران برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے بحر اوقیانوس میں ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔ اس حادثے میں 1500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تقریباً 700 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

اس وقت ٹائی ٹینک کو دنیا کا سب سے جدید اور پرتعیش بحری جہاز سمجھا جاتا تھا اور اسے’ناقابلِ غرق‘ قرار دیا گیا تھا مگر اس کا انجام تاریخ کا ایک بڑا سانحہ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت میں محبت کے نام پر بڑا فراڈ، ایک شخص نے 500 سے زائد خواتین کو لوٹ لیا

1985 میں ماہرینِ بحریات نے اس کے ملبے کو سمندر کی گہرائیوں میں دریافت کیا جو دہائیوں تک ایک معمہ بنا رہا۔ ماہرین کے مطابق ٹائی ٹینک سے جڑی ہر چیز اپنے اندر ایک دردناک تاریخ رکھتی ہے اور یہ لائف جیکٹ بھی اسی المناک واقعے کی ایک نایاب اور قیمتی یادگار ہے جو اب نئے خریدار کے پاس منتقل ہو گئی ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *