قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے آرام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے نتیجے میں وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بابر اعظم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اس فیصلے کے بعد بابر اعظم کی عدم دستیابی کی اطلاع لاہور وائٹس کو بھی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت سے شکست، شاہد آفریدی کی شاہین شاہ، بابراعظم اور شاداب پر کڑی تنقید، بڑا مطالبہ کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اس دوران انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کر دیا ہے تاکہ اپنی بیٹنگ تکنیک کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے پی ایس ایل کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے اور پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے لیے اوپننگ کریں گے اور وہ اپنی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں تاکہ لیگ میں بہترین کھیل پیش کر سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *