یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر کے تمام بینک بند رہیں گے، اس فیصلے کے تحت بینکوں میں اس روز معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

یاد رہے کہ یکم مئی اس سال جمعہ کے روز آ رہا ہے، جس کے باعث بینک ملازمین کو مسلسل تین دن کی تعطیلات ملیں گی، ہفتہ اور اتوار کی روایتی چھٹیوں کے ساتھ یہ وقفہ تین روز تک محیط ہو جائے گا۔

عیدالاضحیٰ 2026، طویل چھٹیاں، تاریخیں سامنے آ گئیں

اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے بھی گزشتہ ہفتے یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ تعطیل پورے صوبے میں نافذ العمل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وہ سرکاری ادارے جہاں ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے، وہاں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں ہوں گی۔

اسی طرح تعلیمی اداروں یعنی اسکولوں اور کالجوں میں بھی جمعہ سے اتوار تک تعطیلات ہوں گی، جس سے طلبہ اور اساتذہ کو بھی طویل ویک اینڈ حاصل ہو گا۔

یکم مئی کی تعطیل مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے دی جا رہی ہے جبکہ اگلے دن ہفتہ اور اتوار ہوگا یوں تین چھٹیاں ہو جائیں گی اور سرکاری ملازمین طویل ویک اینڈ سے لطف اٹھائیں گے ۔

editor

Related Articles