ٹی 20 ورلڈکپ فائنل ،نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ جاری

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل  ،نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اس تاریخی میچ کو دیکھنے کے لیے موجود ہے۔بھارت کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل مقابلے میں پہلے  بیٹنگ کررہی ہے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کربھارت کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے

ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی ٹیم میدان میں اتر کر بڑا مجموعہ بنانے کی کوشش کرے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا ہی سے حریف ٹیم کو دباؤ میں لانے کے لیے بولنگ لائن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ ،بڑی ٹیم باہر ہوگئی

فائنل مقابلے کے لیے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹیم انتظامیہ نے سیمی فائنل اور اس سے قبل کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر ہی اعتماد برقرار رکھا ہے۔ بھارتی ٹیم اسی کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے جس نے ٹورنامنٹ کے دوران مسلسل بہتر کھیل پیش کیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے فائنل کے لیے اپنی  ایک تبدیلی کی ہے  ٹیم انتظامیہ نے کول میک کونکی کی جگہ فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو ٹیم میں شامل کیا ہے  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یہ فیصلہ بولنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا ہے تاکہ بھارتی بیٹنگ لائن کو ابتدائی مراحل میں دباؤ میں رکھا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *