مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی دیگر ممالک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے،صدرمملکت

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی دیگر ممالک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے،صدرمملکت

دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے کے افسوسناک واقعے میں دو پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں، جس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی عالمی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دیگر ممالک کو بھی متاثر کر سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں مزید انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ موجود رہتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ تنازعات کا حل طاقت کے بجائے سفارت کاری، مذاکرات اور تحمل کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے، انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :اقوام متحدہ کا امریکا ایران کشیدگی پر تشویش کا اظہار، سفارتکاری سے تنازعات حل کرنے کی اپیل

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے کے باعث دو پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتی مشن متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کی جا سکیں اور ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائےانہوں نے میتوں کی وطن واپسی کے عمل میں بھی سہولت فراہم کرنے کی تاکید کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل اور غم کے وقت میں حکومت پاکستان سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *