حکومت کی بہترین حکمت عملی،تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع

حکومت کی بہترین حکمت عملی،تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع

حکومت کی حکمت عملی کے نتیجے میں خلیجی ممالک سے تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں توانائی کی فراہمی کو مستحکم رکھنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

 نجی ٹی وی کے مطابق تیل کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے پورٹ قاسم پر تیل بردار جہازوں کی ہنگامی برتھنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید دو جہاز بھی جلد پاکستان پہنچنے والے ہیں۔

پورٹ حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ سے روانہ ہونے والا تیل بردار جہاز کامیابی کے ساتھ پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے، یہ جہاز فوٹوکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا جہاں ایم ٹی نیو ایٹرو پاس نامی جہاز پچاس ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تیل قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوسرا تیل بردار جہاز ایم ٹی اسپرس ٹو پچپن ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر کل پورٹ قاسم پہنچے گا اسی طرح تیسرا جہاز ایم ٹی سی کلپر چونتیس ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر گیارہ مارچ کو بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق خام تیل لانے والے جہازوں میں سے ایک جہاز عمان سے بھی روانہ ہوا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران خام تیل سے بھرے تین بڑے جہاز پورٹ قاسم پہنچ جائیں گے جس سے ملک میں تیل کی فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق تیل بردار جہازوں کی مسلسل آمد کا مقصد توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا اور ملکی معیشت کو درپیش ممکنہ دباؤ کو کم کرنا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر جہازوں کی آمد اور خام تیل کی ترسیل کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ توانائی کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *