تیل قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

تیل قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

جمعرات کو ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی، امریکی ساحلی طوفان اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد بڑھ گئیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے حالیہ بیان نے سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ پیدا کیا، جس کے نتیجے میں برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 1.23 ڈالر کے اضافے سے 77.81 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ اہم خبر آگئی

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 1.27 ڈالر بڑھ کر 74.45 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق اس سے پہلے، منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی، جس کی وجہ حزب اللّٰہ کی جنگ بندی کی حمایت اور بڑھتی ہوئی امریکی سپلائی تھی۔

تاہم مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی کے پیش نظر مارکیٹ ہائی الرٹ پر ہے۔

editor

Related Articles