پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں کی آج کی صورتحال

پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں کی آج کی صورتحال

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے اور پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایران جنگ کے گیارہویں روز بھی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آج پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک کیلئے مجموعی طور پر 85 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 56 پروازوں کے منسوخ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والی 26 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ 10 مزید پروازوں کے بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بڑا اعلان،خام تیل کی قیمتوں میں 15فیصد کمی

اسی طرح لاہور ایئرپورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے 18 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 10 پروازوں کے آپریشن کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی 20 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 11 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق ایران میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد تقریباً 1600 تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فضائی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پروازوں کے معمول کے مطابق بحال ہونے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *