رجب بٹ نے اپنی بیوی ایمان اسد کو طلاق دے دی،بچہ کس کے پاس رہے گا؟

رجب بٹ نے اپنی بیوی ایمان اسد کو طلاق دے دی،بچہ کس کے پاس رہے گا؟

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں کی شادی تقریباً 15 ماہ بعد اختتام کو پہنچ گئی۔

ایمان اسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر طلاق نامے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اب تک اس رشتے کو بچانے کی کوشش میں خاموش رہی تھیں، تاہم ایک پوڈ کاسٹ میں ان پر لگائے گئے الزامات کے بعد انہوں نے اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔

اپنی پوسٹ میں ایمان اسد نے لکھا کہ وہ صرف یہ سوال کرنا چاہتی ہیں کہ اس تمام صورتحال میں ان کا اور ان کے بچے کا کیا قصور تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن مقدس مہینے کے احترام میں وہ خاموش رہنے کو ترجیح دیں گی۔

یاد رہے کہ شادی کے بعد سے ہی رجب بٹ اور ایمان اسد کے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کرتی رہی تھیں اور یہ معاملہ کئی بار ٹرینڈ بھی بنتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر،کس شہر سے کتنی پروازیں اڑان بھریں گی؟

اطلاعات کے مطابق رجب بٹ کا ایک بچہ ہے جو ان کی اہلیہ ایمان اسد کے پاس طلاق کے بعد وہ بچہ کہاں رہے گا یہ بھی طے نہیں ہوا تاہم پاکستان کے قانون کے مطابق چھوٹے بچے ایک خاص عمر تک پہنچنے تک اپنی والدہ کے پاس ہی پرورش پاتے ہیں ۔

چند روز قبل رجب بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ازدواجی زندگی کے خاتمے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک سال کے رشتے پر اپنے والدین کو ترجیح نہیں دے سکتے۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل بھی سامنے آ رہے ہیں اور یہ موضوع ایک بار پھر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *