کیا شعیب ملک ایک اور پاکستانی اداکارہ سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

کیا شعیب ملک ایک اور پاکستانی اداکارہ سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں،جس میں ان کی معروف ٹی وی اداکارہ  ونیزا ستار کےساتھ چوتھی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں ۔

 گلف نیوز کے مطابق ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس وقت یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ کرکٹ سٹار شعیب ملک  27 فروری کو معروف پاکستانی اداکارہ ونیزہ ستار سے شادی کرنے والے ہیں۔

یہ خبریں اس وقت سامنے آئی ہیں جب شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان ممکنہ علیحدگی کی افواہیں  بھی گردش کر رہی تھیں۔

اس حوالے سے تاحال شعیب ملک اور ونیزا ستار کی جانب سے کوئی باقاعدہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے لیکن حیران کن طور پریہ افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے  ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کیا یہ شعیب ملک کی چوتھی شادی ہوگی؟

اگر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ شعیب ملک کی چوتھی شادی ہوگی۔

شعیب ملک کی پہلی شادی 2002 میں عائشہ صدیقی سے ہوئی جو تقریباً 8 سال بعد طلاق پر ختم ہوئی، اس کے بعد 2010 میں انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک قائم رہی اور 2024 میں اس کا اختتام بھی طلاق پر ہوا ، دونوں کا ایک بیٹا ازہان مرزاملک بھی ہے جو اس وقت ثانیہ مرزا کے ساتھ رہ رہا ہے۔

ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے کچھ عرصے بعد شعیب ملک  20 جنوری 2024 کو پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اگرچہ ابھی تک اس شادی اور جوڑے کے تعلقات میں تناؤ کے حوالے سے کبھی کوئی خبریا  تصدیق سامنے نہیں آئی ہے لیکن آن لائن جاری بحث نے ایک بار پھر ان قیاس آرائیوں کو ہوا دیدی ہے ۔

ونیزا ستار کون ہیں؟

ونیزا ستار پاکستان کے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ لاڈلی میں اپنے کردار کے ذریعے شہرت حاصل کی،  اس سیریل میں وہ نازو کا کردار ادا کرتی ہیں، جو تین بھائیوں کی لاڈلی چھوٹی بہن ہے ، ڈرامے میں ان کے منفی کردار کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا اوراب وہ ابھرتے ہوئے اداکاروں میں اپنی الگ پہچان بناتی نظرآرہی ہیں ۔

ونیزا ستار کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو کراچی کی رہائشی ہیں اور یونیورسٹی آف کراچی سے گریجویشن مکمل کر چکی ہیں، وہ ایک مالی طور پر مستحکم خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ اکثر ویڈیوز پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کتنی سچ ثابت ہونگی؟

فی الحال، شادی کی افواہیں تصدیق شدہ نہیں ہیں اور یہ پہلا موقع نہیں جب شعیب ملک کی نجی زندگی سے متعلق افواہیں خبروں کی سرخی بنی ہوں۔

اگرچہ کچھ دن قبل شعیب ملک نے اپنی سوشل میڈیا پروفائل پر تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنی بیوی ثنا جاوید کے ساتھ چھٹیاں مناتے نظر آ رہے تھے، تصاویر میں جوڑے کو رقص کرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار انداز میں وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

یہ خوشگوار لمحات بظاہر تو تعلقات میں خوشی اور محبت کا رنگ دکھائی دے رہے ہیں اور سابق  کرکٹر کی اس پوسٹ کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی دم توڑتی نظر آرہی ہیں ۔

دوسری جانب اس حوالے سے  نہ شعیب اور نہ ہی ثنا جاوید کی جانب سے طلاق کی افواہوں پر براہِ راست کوئی بیان سامنے آیا ہے ، اب  دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ خبریں حقیقت کا روپ دھارتی ہیں یا محض سوشل میڈیا کی ایک اور قیاس آرائی یا پھر پبلسٹی اسٹنٹ ثابت ہوتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *