متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 17 جون 2024 سے 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں عید الاضحی 17 جون کی پیشیگوئی کے مطابق اتوار شامل کرکے، پیر، منگل، بدھ، جمعرات تک پانچ دن کی تعطیلات شامل ہیں۔پیشگوئیوں کے مطابق عید الاضحی 17 یا 18 جون 2024 کو ہونے کا امکان ہے، جس کا انحصار ذی القعدہ کے مہینے کے دورانیے پر ہے۔
دوسری جانب ادھر پاکستان میں پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون کو منائی جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اگر ذی القعدہ کا مہینہ 29 دن کا ہوا تو ذی الحجہ 1445ہجری کے مہینے کا آغاز 8 جون کو ہوگا اور عید الاضحی 17 جون بروزسوموار کو منائی جائے گی۔
البتہ اگر ذی القعدہ کے مہینے میں 30 دن ہوں تو ذوالحجہ 1445ہجری کا آغاز 9 جون کو ہوگا اور عید الاضحی 18 جون بروز منگل کو منائی جائے گی۔ تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ عید الاضحیٰ 17 جون کو ہو گی۔