پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پیشکش کے تحت کینیڈا اور پاکستان کے درمیان چلنے والی مخصوص پروازوں پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ اقدام مسافروں کو عید کے موقع پر سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ تہوار کی خوشیاں مناسکیں۔ یہ رعایتی پیشکش 22 مئی سے 19 جون 2025 کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔
رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو 5 جون 2025 تک ٹکٹ بک کروانا ہوگا۔آفر منتخب پروازوں پر لاگو ہوگی۔ٹکٹ کی بکنگ کیسے کریں؟ مسافر رعایتی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ www.piac.com.pk پر وزٹ کریں،کال سینٹر 021-111-786-786 پر رابطہ کریںیا قریبی پی آئی اے بکنگ آفس سے رجوع کریں۔