اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے بحرین میں حالیہ حملوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم نے بحرین کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں بحرین کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں اور باہمی مکالمے کو ناگزیر سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سے دبئی، دوحہ، ابوظبی، شارجہ اور بحرین جانیوالی پروازوں کی صورتحال

محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ حالات میں تحمل، مذاکرات اور سفارتی راستے ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

حالیہ واقعات نے مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، ایسے حالات میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امن، مذاکرات اور تحمل کی اپیلوں کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے تاکہ صورتحال مزید خراب ہونے سے بچ سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *