حکومت کا کفایت شعاری پلان، عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار کی زیرقیادت کمیٹی قائم

حکومت کا کفایت شعاری پلان، عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار کی زیرقیادت کمیٹی قائم

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال اور حکومت کے اعلان کردہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وار اضافی تعطیل جمعہ کے روز ہوگی، وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عالمی حالات کے باوجود ملکی معیشت مستحکم رہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری اور توانائی بچت کے حوالے سے اقدامات پر نائب وزیراعظم کی زیر قیادت قائم شدہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے اور رپورٹ پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں وزرا کا فیول بند، سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ اٹھائے جانے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا جائے تاکہ اس کے اثرات کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت دی گئی کہ وہ سادگی، کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کریں۔

وزارتیں اور ادارے بند کی گئی سرکاری گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو فراہم کریں اور ورک فرام ہوم کے مؤثر انتظام کے لیے اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو جمع کروائیں۔

اجلاس میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ روزانہ اور ہفتہ وار بنیاد پر کمیٹی کو اپنے اقدامات اور ورک فورس مینجمنٹ کی رپورٹس فراہم کریں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے شرکت کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *