وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی کارروائیوں کے حوالے سے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں،انہوں نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران 663 دہشت گرد ہلاک جبکہ 887 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 249 چوکیاں تباہ کی گئیں اور 44 چوکیوں پر قبضہ بھی کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 224 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں بھی تباہ کی گئیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے تقریباً 70 مقامات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
✅Operation Ghazb lil Haq
✅Update 1600 hours 13 March✅Summary of Fitna Al Khawarij / Afghan Taliban losses
▪️663 Killed,
▪️887+ Injured
▪️249 Posts destroyed
▪️44 Posts captured
▪️224 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed
▪️70 terrorists and terrorist… pic.twitter.com/30qP2EAn2E— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 13, 2026

