کرکٹر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کی فلٹر اور میک اپ کے بغیر ویڈیو وائرل

کرکٹر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کی فلٹر اور میک اپ کے بغیر ویڈیو وائرل

قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور خبروں میں موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں نائلہ راجہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی ابتدا ہی سے تنازع کا شکار رہی تھی۔ یہ رشتہ اس وقت منظرِ عام پر آیا تھا جب عماد وسیم اپنی پہلی شادی میں تھے اور ان کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع تھی۔ مبینہ تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد دونوں نے ابتدا میں ایک دوسرے کے ساتھ وابستگی کی تردید کی، تاہم بعد ازاں انہوں نے شادی کر لی۔ اس معاملے پر انہیں سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ عرصے میں یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ عماد وسیم اور نائلہ راجہ مبینہ طور پر عماد کی سابق اہلیہ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اندرون وبیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ،ایئر لائن ٹکٹس میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات آگئیں

نائلہ راجہ سوشل میڈیا پر ایک انفلوئنسر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور وہ اکثر اپنی روزمرہ زندگی، فیشن اور بیوٹی سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی جلد کے لیزر ٹریٹمنٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اس طریقۂ علاج کے بارے میں آگاہی دیتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں نائلہ راجہ بغیر میک اپ کے دکھائی دیں اور انہوں نے اپنے چہرے پر ہونے والے علاج کے عمل کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وہ مزید کون سے بیوٹی ٹریٹمنٹس کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست آگئی،ایلون مسک کی دولت کا نیا ریکارڈ

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے ان کی ’اصل جلد‘ پر تبصرے کیے جبکہ کئی افراد نے اس معاملے پر سخت آراء بھی ظاہر کیں۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ آج کل قدرتی خوبصورتی کم دیکھنے کو ملتی ہے، جبکہ بعض افراد نے عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ زیادہ خوبصورت ہیں اور انہیں حیرت ہے کہ عماد وسیم نے نائلہ راجہ میں کیا دیکھا۔ چند صارفین نے طنزیہ انداز میں بھی تبصرے کیے اور اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *