پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے  شکست دے  دی

پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بدھ کو ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 31 ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش نے 115 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے تاہم صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

پاکستانی اوپنرز سمیت ٹاپ بیٹنگ آرڈر بنگلادیشی بولرز کے سامنے بے بس نظر آیا اور پاکستانی بلے باز غیر محتاط اسٹروک کھیلتے ہوئے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے، جس کے باعث 70 کے مجموعی اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف 37 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان 27، محمد رضوان 10 اور معاذ صداقت 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ شامل حسین 4، سلمان علی آغا 5 اور حسین طلعت 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ وسیم جونیئر اور عبدالصمد کوئی رنز نہ بنا سکے۔

بنگلادیشی بولرز نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور پوری ٹیم کو 30.1 اوورز میں 114 رنز پر آؤٹ کر دیا جبکہ پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل، عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ

بنگلادیش کے خلاف پاکستان ٹیم اپنے کم ترین اسکور پر پویلین لوٹ گئی اور ون ڈے کرکٹ میں بنگلادیش کے خلاف 114 رنز پاکستان کا کم ترین اسکور بن گیا۔

بنگلادیش کے ناہید رانا نے ون ڈے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز نے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کا ٹاس
ڈھاکا کے شیربنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس بنگلادیش ٹیم کے کپتان مہدی حسن میراز نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

editor

Related Articles