موٹرسائیکل سواروں کو عید تک پیٹرول مفت ملے گا ، شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

موٹرسائیکل سواروں کو عید تک پیٹرول مفت  ملے گا ، شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خوفناک اضافے سے پریشان موٹرسائیکل سواروں کو گورنر سندھ نے عید تک پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا ہے  کہ کل یا پرسوں اچانک شہر کے کسی بھی پمپ پر جاؤں گا اور اس وقت پمپ پر موجود موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول بھروا کر دیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار روپے کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلیے یہ عید کا تحفہ ہوگا، اس وقت خطہ حالت جنگ میں ہے دعا کریں اس میں امن قائم ہو۔

یہ بھی پڑھیں : 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ طویل ہوئی تو پیٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری پلان پر ہمیں بھی عمل کرنا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا  کہ گورنر ہاؤس میں آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم شہریوں کیلیے امیدِ رمضان دسترخوان بدستور جاری رہے گا، میں نے بطور مہمان بھی اپنی تمام افطار مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کی وجہ سےعالمی سطح پر تیل قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل کی قیمت میں تیس فیصد تک اضافہ ہواہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *