کوہاٹ: افواج پاکستان نے افغانی فتنہ الخوارج کے 3 ڈرونز الیکٹرومنگنیٹک ٹیکنالوجی سے مار گرائے

کوہاٹ: افواج پاکستان  نے افغانی فتنہ الخوارج  کے 3 ڈرونز الیکٹرومنگنیٹک ٹیکنالوجی سے مار گرائے

 افغان طالبان کی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں نے آج  3  ڈرونز کے ذریعے کوہاٹ میں حملے کی کوشش کی تاہم پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرونز کو الیکٹرومیگنیٹک ٹیکنالوجی سے مار گرایا ۔

ملبہ گرنے سے 2 شہری بھی  زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پاکستانی سیکورٹی فورسز فتنہ الخوارج اور ان کے افغان طالبان کے حامیوں کی طرف سے کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے چوکنا ہیں۔

پاکستان میں ہونے والے کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کا افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور طالبان حکومت کے حمایتی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ FAK گروہ افغان طالبان کے تعاون سے پاکستان میں مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاہم پاکستانی فورسز کی جدید نگرانی اور مؤثر دفاعی اقدامات کے باعث بیشتر حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی کامیاب کارروائی، پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز مکمل تباہ

 یہ واقعہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی استعداد اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جواب دینے کی عزم کو اجاگر کرتا ہے ، پاکستانی فورسز کی یہ حکمت عملی نہ صرف دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بناتی ہے بلکہ عام شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بناتی ہے جو  پاکستان کے اندرونی استحکام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *