مفت سولر اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے اہم خبر

مفت سولر اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے اہم خبر

وزیراعظم پاکستان کی مفت سولر اسکیم کے تحت گلگت بلتستان میں مستحقین کے انتخاب کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد مستحق افراد تک شفاف طریقے سے سولر سہولت پہنچانا اور بجلی کے مسائل میں کمی لانا ہےڈیجیٹل قرعہ اندازی کے عمل کا افتتاح نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے کیا، اس موقع پر متعلقہ حکام اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے جنہوں نے منصوبے کو خطے کے عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

ایڈیشنل چیف سیکر ٹری مشتاق احمد نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ درخواست دہندگان کے انتخاب کے لیے مکمل طور پر شفاف اور جدید ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ حقیقی مستحق افراد تک یہ سہولت منصفانہ اور شفاف انداز میں پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں :مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز ، درخواست دینے کا طریقہ جانیے

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 58 میگاواٹ کے سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے منصوبے میں گھریلو صارفین کے لیے 40 میگاواٹ جبکہ چھوٹے کاروباروں اور معلوماتی ٹیکنالوجی سے وابستہ اداروں کے لیے 18 میگاواٹ بجلی مختص کی گئی ہے۔

صوبائی وزرا نے وزیراعظم کے اس اقدام کو گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے نتیجے میں خاص طور پر معلوماتی ٹیکنالوجی کے شعبے اور چھوٹے کاروباری طبقے کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ انہیں سستی اور متبادل توانائی کی سہولت میسر آئے گی۔ ان کے مطابق یہ اقدام خطے میں توانائی کے مسائل کم کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *