مہنگے موبائل فون پیکجز سے پریشان صارفین کو پی ٹی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

مہنگے موبائل فون پیکجز سے پریشان صارفین کو پی ٹی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق موبائل فون پیکجز کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو اب پیکجز کی قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے،اس سے قبل کمپنیوں کو ماہانہ بنیادوں پر پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سہولت حاصل تھی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ نئے فیصلے کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو گزشتہ سال کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکجز کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں کمپنیوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں دس سے بیس فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد کیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق  پی ٹی اے کو متعدد صارفین کی طرف سے موبائل پیکجز کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد اس معاملے کا جائزہ لے کر اقدامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :ماہانہ موبائل پیکجز مہنگے کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

پی ٹی اے نے اس مقصد کے لیے موبائل نرخوں سے متعلق نئے ضابطے دو ہزار پچیس نافذ کر دیے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ ان ضابطوں کا مقصد ملک میں موبائل خدمات کے نرخوں کو منظم اور متوازن بنانا ہے تاکہ صارفین کو غیر ضروری مالی بوجھ سے بچایا جا سکے۔

نئے ضابطوں کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو کسی بھی نئے پیکج کے اجرا سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری لینا لازم ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی کمپنی موجودہ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہے تو اسے بھی پہلے پی ٹی اے سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد موبائل خدمات کے شعبے میں شفافیت پیدا کرنا اور صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے تاکہ پیکجز کی قیمتوں میں بلاجواز اور بار بار اضافے کو روکا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *