وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دو ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ان دو ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ روک کر تباہ کر دیا، وزارت کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اور ڈرونز کو مار گرانے کے لیے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز استعمال کیے گئے۔
وزارت اطلاعات نے وضاحت کی کہ کسی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور ڈرون کے گرنے سے جو ملبہ ہوا، اس کی وجہ سے معمولی نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :کوہاٹ: افواج پاکستان نے افغانی فتنہ الخوارج کے 3 ڈرونز الیکٹرومنگنیٹک ٹیکنالوجی سے مار گرائے
وزارت نے مزید کہا کہ افغان طالبان حکومت کے دعوؤں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں، افغان طالبان رجیم متعدد دہشت گرد تنظیموں کو پناہ اور معاونت فراہم کر رہی ہے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھی شامل ہیں۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
✅ Reality
◼️Two rudimentary drones of terrorist FAK,nurtured by Afghan Taliban regime, were successfully intercepted by the Pakistan security forces using electronic counter measures. No military or other infrastructure was… pic.twitter.com/aGfJEAq0XL— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 13, 2026

