سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت پاک فوج نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے قندھار ایئر فیلڈ کے قریب قائم آئل سٹوریج سائٹس کو مؤثر حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا۔ کارروائی 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب کی گئی جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں حملے سے پہلے اور بعد کے واضح مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں آئل ڈمپ سائٹس کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بڑے دھماکوں اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی انتہائی درست منصوبہ بندی کے تحت کی گئی اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
معلومات کے مطابق یہ آئل سٹوریج سائٹس شدت پسند عناصر اور افغان طالبان سے وابستہ گروہوں کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ان مقامات پر موجود ایندھن دہشتگرد کارروائیوں، نقل و حرکت اور عسکری سرگرمیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اس کارروائی میں نہایت مہارت اور جدید حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں آئل سٹوریج سائٹس مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جس سے شدت پسند عناصر کی رسد اور نقل و حرکت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
🚨🚨آپریشن غضب للحق جاری
12/13 مارچ کی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر پاک فوج کے مؤثر حملوں کی ویڈیو جاری ، پاک فوج نے مؤثر انداز میں نشانہ بناتے ہوئے قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس کو تباہ کر دیا، ویڈیو میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح نظر آ رہے ہیں ۔۔۔ pic.twitter.com/K1TbTJSZDo— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 14, 2026

