رمضان کا آخری عشرہ؟چکن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

رمضان کا آخری عشرہ؟چکن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں برائلر چکن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شہری مہنگائی سے پریشان ہیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق آج برائلر گوشت 7 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 511 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

اوپن مارکیٹ کے ساتھ ساتھ رمضان بازاروں میں بھی چکن کی قیمتوں نے پانچویں سنچری عبور کر لی ہے، جس سے عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتوں کو قابو میں لایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت 1کھرب 22 ارب روپے کی خطیر رقم سے کیا کرنے جارہی۔تفصیلات آگئیں

تجارتی حلقوں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں اور خوراکی اشیاء کی بڑھتی ہوئی لاگت کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں طلب میں اضافہ اور سپلائی میں محدودیت کے سبب قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے، تاہم شہری حلقے اس اضافے سے خاصے پریشان ہیں۔

بازاروں میں شہریوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے گوشت خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری اقدامات کرکے برائلر چکن کی قیمتوں کو کم کرے تاکہ رمضان المبارک میں عوام پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *